Monday, December 18, 2017

Baarisho'n Ko Kya Ma'aloom

بارشوں کو کیا معلوم 
اس طرح برسنے سے ۔۔۔ دل پہ کیا گزرتی ہے 
یاد کے کئی چہرے جھانکتے ہیں ماضی کے 
ادھ کُھلے دریچے سے 
بارشوں کو کیا معلوم!
اس طرح کے موسم سے 
سوچ کے درختوں پر پھر بہار آتی ہے 
منظروں کے جادو سے لفظ جُڑنے لگتے ہیں 
جن کو روز مرہ کے فالتو سے کاموں میں 
ہم بُھلائے بیٹھے ہوں 
یاد آنے لگتے ہیں 
بارشوں کو کیا معلوم 
اس طرح برسنے سے ۔۔۔ دل پہ کیا گزرتی ہے.!!

No comments:

Post a Comment

Ranj O Alam Ke Dhhol Baja Kar

Ranj-o-alam Ke Dhhol Baja Kar, Chahat Ka Kashkol Uthha Kar,  Dar Dar Phirna Theek Nahin Hai  Suno Mohabbat Bheekh Nahin Hai.! रन्ज-ओ-अलम के ...